ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:پاسپورٹ میلے کا افتتاح : سیکڑوں لوگوں نے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا؛ کل اتوار کو بھی جاری رہے گا یہ میلہ

کاروار:پاسپورٹ میلے کا افتتاح : سیکڑوں لوگوں نے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا؛ کل اتوار کو بھی جاری رہے گا یہ میلہ

Sat, 17 Sep 2016 21:01:25    S.O. News Service

کاروار:۱۷/ستمبر (ایس او نیوزکاروار میں سنیچر کو ڈی سی دفتر میں رکن اسمبلی ستیش سئیل نے  دو روزہ پاسپورٹ میلے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کیمپ منعقد کرنے سے ضلع کے عوام کو بڑی سہولت ہوگی تاکہ وہ اپنا پاسپورٹ یہیں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ زونل پاسپورٹ دفتر کے معاون پاسپورٹ آفیسر ونجا وینکٹ رمن نے پاسپورٹ کے لئے پہنچے عوام کو جانکاری اور تفصیلات فراہم کیں۔ پاسپورٹ کیمپ میں پاسپورٹ کے لئے سیکڑوں لوگ قطار میں کھڑے ہوکر اپنا نام رجسٹر ڈ کیا۔ اتوار کو بھی کیمپ جاری رہے گا۔ لوگ پاسپورٹ ویب سائٹ پر اپنا نام درج کرکے اس کیمپ سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ میلہ میں متعینہ فیس اداکرکے رسید حاصل کئے ہوئے لوگوں کی کیمپ میں ان کے دستاویزات کی جانچ بھی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی ، ایچ پرسنا موجود تھے۔


Share: